اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے ادارہ منہاج القرآن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ادارے کے فنڈز سے بلٹ پروف گاڑی اور کنٹینر کی خرید کو بنیاد بنا کر رجسٹریشن منسوخی کا نوٹس بھجوایا گیا، حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ادارہ منہاج القرآن نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب حکومت کو رجسٹریشن منسوخی سے روکا جائے، عدالت نے پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی.
.....
/169